لاہور میں خسرہ،2دنوں میں 5بچے جاں بحق

measles

لاہور(جیو ڈیسک)لاہورکے میوھسپتال میں آج ایک اور بچہ خسرہ کی وجہ سے دم توڑ گیا، اس طرح دو دنوں میں ھسپتالمیں خسرہ سے جاں بحق بچوں کی تعداد5ہوگئی۔میواسپتال ذرائع کے مطابق2 دنوں میں جاں بحق بچوں میں سے2کا تعلق لاہورسے۔

ایک کا گوجرانوالہ اور2کا شیخوپورہ سے ہے۔ان بچوں میں ڈیڑھ سالہ محمد علی،11ماہ کی فائزہ،4سال کی عائشہ،2سال کا ریحان اور 8ماہ کا سلمان شامل ہیں،اسپتال میں خسرہ میں مبتلا 47بچے زیر علاج ہیں۔