لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق نشتر کالونی میں ملزم ریاض کا اپنے بڑے بھائی نعیم کے ساتھ جائیداد کا جھگڑا تھا۔ گزشتہ روز ان کے درمیان ایک مرتبہ پھر لڑائی ہوئی۔
جس پر ملزم ریاض نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے اس کا بھائی نعیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔