لاہور: اچھرہ میں پولیس آپریشن، 23 سے زائد افراد زیر حراست

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے اچھرہ میں پولیس کا سرچ آپریشن، شناختی کوائف رکھنے کے باجود 23 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف اچھرہ کے مین بازار میں واقع سنگل مین ہوسٹل اور علاقے کے ہوٹلوں پر کام کرنے اور رہنے والے افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی بھاری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔اہل علاقہ نے پولیس کے اس اقدام پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد کے شناختی کارڈ موجود ہیں اور جن کے گھر اور کاروبار کے شواہد موجود ہیں ان کو حراست میں لینا زیادتی ہے۔