لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں اکرام الحق عرف لاہوری کو کل صبح پھانسی دی جائے گی، جیل میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
جھنگ کے رہائشی اکرام الحق عرف لاہوری کو فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ لیکن جب آٹھ جنوری کو کوٹ لکھپت جیل میں اکرام الحق کو تختہ دار پر چڑھایا گیا تو تیس سیکنڈ پہلے مقدمہ مدعی الطاف حسین نے انہیں معاف کردیا تھا۔
جس کے بعد پھانسی کو فوری طور پر روک دیا گیا اور کیس کو دوبارہ ٹرائل کورٹ بھجوا دیا گیا۔ جہاں پر عدالت نے سزا کو برقرار رکھا۔ عدالت نے اکرام الحق عرف لاہوری کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے سترہ جنوری کو پھانسی لگانے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم کے مطابق اکرام الحق عرف لاہوری کو ہفتے کی صبح کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔