لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے حبس بے جا کیس میں غلط بیانی پر سب انسپکٹر کو بھری عدالت میں ہتھکڑیاں لگوا دیں جسٹس مظہر اقبال سدھو نے اللہ دتہ سمیت چار افراد کو تھانہ چوہنگ میں حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ تھانہ چوہنگ کے سب انسپکٹر انورنے عدالت کو بتایا کہ چاروں افراد کو ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
تاہم یہ بات غلط ثابت ہوئی جس پر جسٹس مظہر اقبال سدھو نے سب انسپکٹر کو بھری عدالت میں ہتھکڑیاں لگوا دیں اور ڈی ایس پی چوہنگ کو طلب کر لیا۔ ڈی ایس پی نے پیش ہوکر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی جسکے بعد انسپکٹرکو رہا کر دیا گیا جبکہ حبس بے جا میں رکھے جانے والے افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا