لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی، داعش کے 3 کارندے گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور سپیشل فورس نے داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس حوالے سے تازہ ترین کارروائیوں میں داعش سے تعلق کے شبے میں صوبائی دارالحکومت میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حراست میں لیے گئے افراد میں ڈاکٹر عثمان، ملک احسن صدیق اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عثمان ملک کو سمن آباد جبکہ احسن صدیق کو شام نگر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ممنوعہ لٹریچر اور لیپ ٹاپ برآمد بھی کیے گئے ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے بیرون ملک داعش کے ساتھ رابطوں کے بھی شواہد ملے ہیں اور ان کی نشاندہی پر مزید اہم گرفتاریوں کے بھی امکانات ہیں۔ حساس اداروں نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔