لاہور، حساس اداروں کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) حساس اداروں نے لاہور کینٹ میں چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کے ایک اور اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کراچی میں جاری آپریشن کے بعد بد امنی کے واقعات میں ملوث ملزم مختلف شہروں میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ان ملزموں کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں۔

انٹیلی جنس حکام نے لاہور کینٹ میں چھاپہ مار کر اہم ملزم امین کو گرفتار کر لیا جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ امین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کراچی پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہے۔