لاہور میں حساس ادارے کا سرچ آپریشن، 6 سے زائد افراد گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بعد انٹیلی جنس رپورٹس کو اکٹھا کرکے ان پر سختی سے کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

اسی تناظر میں حساس ادارے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 6 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ تمام افراد کو نامعلوم جگہ منتقل کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔