لاہو ر: مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اقرار ملک، سعید رضوی اور ظہیر نقوی نے پنجاب پولیس کی جانب سے سرگودھا، ساہیول، سیالکوٹ، ملتان، لاہور سمیت متعدد شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو حراساں کرنے اور دفاتر کے گھیراو کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی بکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور غیرجمہوری اقدامات سے گریز کیا جائے۔
رہنماوں نے کہا ہے کہ گذشتہ شب پنجاب حکومت کے ایما پر لاہو ر میں صوبائی آفس اور اسی طرح دیگر شہریوں میں مجلس وحدت مسلمین کے دفاتر کا گھیراو کیا گیا اور رات کی تاریخی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کارکنوں کو حراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور کئی جگہوں پر گرفتاریوں کی بھی اطلاعات مل رہی ہے،، ایسے اقدامات کی آمرانہ دور میں بھی مثال نہیں ملتی، احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے لیکن بادشاہ سلامت نواز شریف کے ایما پر صوبے بھر میں کارکنوں کو حراساں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر کارکنوں کو حراساں کرنے ا اور دفاتر کا گھیراو بند نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی دھرنے دیں گے جو حکومت کے خاتمہ تک جاری رہیں گے۔
پنجاب حکومت ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور انہیں یوم شہدا منانے سے نہ روکا جائے، کتنے ظلم کی بات ہے کہ ایک طرف پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل کراکے اپنے منہ پر کالک ملی ہے تو دوسری جانب ان شہدا کی یاد منانے سے بھی روکا جارہا ہے۔ انشا اللہ مجلس وحدت مسلمین ماڈل کے شہدا کے حوالے سے منائے جانے والے پروگرام میں بھرپور شرکت کریگی اور اپنے سنیوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔ رہنماوں نے سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری بھی شدید مذمت کی۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جلد اس غیرآئینی حکومت سے عوام کو چھٹکارا نصیب ہوگا۔ اقرار ملک نے اسلام آباد کو سیل کرنے اور آئین کے آرٹیکل دو سو پینالیس کے نفاذ کی بھی شدید مخالفت کی اور کہا کہ وزیر اعظم خود اس شق کی زد میں آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے فوج کو استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نو اگست کو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں جشن آزادی پروگرام باسلسلہ بیاد شہدائے پاکستان کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جڑواں شہروں سے لوگ شریک ہوں گے، اسی طرح دس آگست کو چاندنی چوک سے جشن آزادی کے سلسلہ میں موٹر بائیک ریلی نکالی جائیگی جو آبپارہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔