لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے اندرون لوہاری گیٹ میں 3 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی آگ پر ڈھائی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تاہم ایک بچے اور2 خواتین کو نکالا نہیں جاسکا تھا، کولنگ کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔
لاہور کے علاقے اندرون لوہاری گیٹ میں 3منزلہ رہائشی عمارت میں لگی آگ پر ڈھائی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ،کولنگ کے بعد ریسکیو آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
اندورون لوہاری گیٹ میں 3منزلہ گھرمیںرات گئے آگ لگ گئی، جس پر فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے ریسکیو کارروائی شروع کیں ،امدادی ٹیموں نے 4برس کے بچے کو ریسکیو کرلیا تھا تاہم عملے کو تنگ گلیوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا ۔
آگ پر قابو پانے کے باوجود گھر تاحال ایک بچہ اور دخواتین پھنسی ہیں، جس میں ایک70سالہ معذور خاتون بھی شامل ہے۔