لاہور: دعوت اسلامی کے تحت میلاد کا مرکزی جلوس

Milad Procession

Milad Procession

لاہور (جیوڈیسک) عید میلادالنبی صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں دعوت اسلامی کے زیراہتمام جلوس برآمد ہوا۔ جلوس کےشرکا کا کہنا تھا کہ اسلام امن ومحبت کا پیغام دیتا ہے۔

ہمیں نبی پاک صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلمکے اسوہ حسنہ پر عمل کرنا چاہیے۔جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں ایکسپو سینٹر سے رائیونڈ تک موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور ٹرالیوں پر جلوس نکالا گیا۔

جلوس کے شرکا کا کہنا تھا کہ عیدمیلادالنبی صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم کی آمد پرامت مسلمہ خوشیاں بانٹ رہی ہے۔جلوس کے شرکا کاکہنا تھا کہ عیدمیلادالنبی صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم کےموقع پر ہمیں امن ،محبت اور رواداری کا پیغام عام کرنا چاہیئے ۔جلوس کے شرکا کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امن کے پرچار سے وہ دنیا بھر سے نفرتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔