لاہور: کیمپ جیل میں قیدی نے اینٹ مار کر ساتھی کو ہلاک کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کیمپ جیل لاہور میں قتل کے دو قیدیوں کے درمیان لڑائی میں ایک قیدی ہلاک ہو گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق قتل کے ملزم آصف نے دوسرے قیدی نذر حسین کو اینٹ مار کر قتل کر دیا۔

ملزم کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ نذر حسین کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال بھجوادی گئی ہے۔