لاہور: جیل روڈ پر فلیٹ میں آگ لگ گئی، ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جیل روڈ پر واقع ایک فلیٹ میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی دونوں بیٹیوں نے بھی دم توڑ دیا۔ جیل روڈ پر گزشتہ روز فلیٹ میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس گئے تھے جس میں میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیاں شامل تھیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچیوں کی ماں 33 سالہ سونیا واقعے کے کچھ دیر بعد اسپتال میں جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ اس کی بیٹیوں 9 سالہ فاطمہ اور 3 سالہ مریم بھی چند گھنٹوں بعد چل بسیں،،پولیس کے مطابق بچیوں کا والد عظیم بھی معمولی زخمی ہوا۔

جس کی تلاش جاری ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے سے پہلے ماں بیٹیوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں دانستہ طور پر آگ لگائی گئی ہے،پولیس مختلف پہلووٴں سے واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔