لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کا عالمی سیشن

Speeches

Speeches

لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کا عالمی سیشن ہوا ، اسلامی تحریکوں کے رہنما ؤں نے اپنی تقریروں میں امت ِ مسلمہ میں اتحاد اور بیداری پر زوردیتے ہوئے کہا کہ کہ عالم اسلام رہنمائی کے لیے ایٹمی پاکستان کی طر ف دیکھ رہا ہے۔

مینار پاکستان کے سبزہ زار پر جماعت اسلامی کے اجتماع کے عالمی سیشن سے اخوان المسلمون مصرکے ساتھ سوڈان ، الجزائر، اردن ، تیونس ، ترکی ، مالدیپ ، سری لنکا اور بوسینا اورکشمیر کی اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان آزادی کی علامت ہے اس کے سائے تلے اجتماع کا انعقاد خوش آئند ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ استعماری قوتیں اسلامی ملکوں میں جمہوری اوراسلامی نظام نہیں دیکھنا چاہتیں ، اجتماع کے ذریعے دنیا کو اتحاد اور اتفاق کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ عالمی سیشن کے اختتام پر فضا میں رنگا رنگ غبارے چھوڑ ے گئے جبکہ مقررین اور حاضرین نے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر اخوت اوربھائی چارے کا پرُجوش مظاہرہ کیا۔