لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے پستول برآمد

Lahore Usman

Lahore Usman

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے پستول برآمد ہوا ہے۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والے مسافر عثمان کے سامان سے پستول برآمد ہوا ہے جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزم نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ جا رہا تھا۔ ملزم عثمان نے بیان دیا ہے کہ گھر والوں نے غلطی سے پستول بھی سامان میں رکھ دیا، جس کا مجھے علم نہیں تھا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔