لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کے جناح اسپتال میں 10 ہزار لیٹر آکسیجن کا نیا ٹینک نصب کردیا گیا جس کے بعد اسپتال میں آکسیجن کی استعداد بڑھ کر 20 ہزار لیٹر ہو گئی۔
علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر عارف تجمل کے مطابق جناح اسپتال میں 10 ہزار لیٹر آکسیجن کا نیا ٹینک وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی کاوشوں سے نصب کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کا مسئلہ پیدانہیں ہوگا، مریضوں کو آکسیجن کی سپلائی 100 فیصد یقینی بنائیں گے۔
پروفیسر عارف تجمل کا کہنا تھا کہ مزید 6 کروڑ روپے کے سامان کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔