لاہور (جیوڈیسک) جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹر نے اپنے جاننے والے مریض کا جلدی چیک اپ نہ کروانے پر عمر رسیدہ نرس کے تھپڑ مار دیا جس کے خلاف نرسوں نے کام چھوڑ دیا۔
لاہور کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیدار ڈاکٹر ابوبکر نے اپنے جاننے والے مریض کا پہلے چیک اپ نہ کروانے پر عائشہ نسا نامی عمر رسیدہ نرس سے بدکلامی اور گالم گلوج کی جس پر نرس نے تاخیر کی وجہ بتانے کی کوشش کی تو ڈاکٹر نے انہیں تھپڑ رسید کر دیا جس کے خلاف نرسوں نے احتجاج کرتے ہوئے کام بند کر دیا۔
نرسوں کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹر کی جانب سے معافی نہیں مانگی جاتی اس وقت تک کام دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا۔