لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والے کم عمر تیز رفتار ڈرائیور اور معطل ڈی ایس پی کے بیٹے طلحہ نوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
طلحہ نوید اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوا، ملزم طلحہ کے وکیل علی عمران نے انکشاف کیا کہ حادثے کے وقت طلحہ گاڑی نہیں چلا رہا تھا اگر طلحہ گاڑی میں ہوتا تو شدید زخمی ہوتا لیکن اس کو خراش تک نہیں آئی۔
مدعی کے وکیل فرخ آمین نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ کسی سے کوئی رنجش نہیں ہے ،صرف انصاف چاہتے ہیں ، مدعی کے وکیل نے حیرت کا اظہار کیا کہ ہر مرتبہ ملزم تبدیل کر دیا جاتا ہے، ایڈیشنل سیشن جج مسعود وڑائچ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، کارروائی کے بعد معطل ڈی ایس پی اپنے ملزم بیٹے کو ایوان عدل سے اپنے ساتھ لے گئے۔