لاہور : جوہر ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، اے ایس پی زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اے ایس پی چوہنگ گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کے قریب سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک شہری سے اس کی کار چھینی اور فرار ہوگئے۔ اے ایس پی چوہنگ عرفان سموں نے ایوب چوک کے قریب ناکہ لگا دیا۔

چھینی گئی کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا۔ دوسرا ڈاکو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔

مقابلے کے دوران اے ایس پی چوہنگ عرفان سموں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 24 سالہ ڈاکو کی شناخت علی کے نام سے ہوئی ہے۔