لاہور (جیوڈیسک) جوہرٹاوٴن میں ایل ڈی اے نے پرائیویٹ اسکول بچوں سمیت سیل کردیا، اسکول انتظامیہ نے ننھے بچوں کواسکول کے گیٹ کے اوپر سے باہر نکالا۔
ایل ڈی اے کی انتظامیہ نے نجی اسکول سیل کرتے ہوئے بچوں کو باہر نکالنے کاموقع بھی نہ دیا۔ دوسری جانب ایل ڈی اے کا موقف ہے کہ ایل ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں نجی اسکولوں کیخلاف آپریشن کیاتھا اور اسی سلسلے میں مذکوری اسکول کو سیل کیا، جبکہ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے نے نوٹس بھی نہیں بھجوایا اورایکشن کر دیا۔