لاہور : جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کی سماعت

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف کیس میں تحریکِ انصاف کی فریق بننےکی درخواست منظور کرلی۔

درخواستوں گزاروں کا مؤقف ہے کہ الیکشن ٹریبونلز کی موجودگی میں جوڈیشل کمیشن کا قیام غیر آئینی قرار دیا جائے۔ تاہم سرکار کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل آئین کے مطابق ہوئی۔

انتخابی دھاندلیوں کی چھان بین کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے روبرو متعدد درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔ عدالت نے تحریکِ انصاف کی فریق بننے کی درخواست بھی منظور کرلی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ آئین کے تحت انتخابی دھاندلیوں کی چھان بین کے لیے الیکشن ٹریبونل قائم ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کا قیام غیر آئینی قرار دیا جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کا جواب تھا کہ حکومت نے آئین کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا۔ جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کررہے ہیں۔ یہ کمیشن دھاندلی الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔

درخواستیں خارج کی جائیں۔ عدالت نے کارروائی 7مئی تک ملتوی کردی۔