لاہور میں جونیئر گولف ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

Golf Tournament

Golf Tournament

لاہور (جیوڈیسک) جونیئر گولف ٹورنامنٹ دو ہزار تیرہ کل سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔ لاہور رائل پام میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر خواجہ محمد پرویز نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں گیارہ سے اکیس سال تک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پانچ گرلز کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا۔ خواجہ محمد پرویز کا کہنا تھا کہ سال بھر میں جونیئر کھلاڑیوں کے تین ٹورنامنٹس ہونگے جس میں ان کھلاڑیوں کی کاکردگی دیکھ کر قومی جونیئر ٹیم تشکیل دی جائے گی۔