لاہور: کلمہ چوک پر پلازہ میں آگ لگ گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے کلمہ چوک پر واقع پلازہ کے چوتھے فلور پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دوخواتین کو بچالیا گیا ہے ، اس وقت بھی پلازہ میں 5 سے 6 افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں جبکہ آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو عملہ مصروف ہے۔ پلازہ میں نجی کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔