لاہور : کینال روڈ پر فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

Police Constable

Police Constable

لاہور (جیوڈیسک) کینال روڈ پر مسلم ٹاون انڈر پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔ قلعہ گجر سنگھ کا ہیڈ کانسٹیبل محمد اسلم ٹھوکر سے مال روڈ کی طرف آ رہا تھا کہ مسلم ٹاون انڈر پاس کے قریب نامعلوم افراد نے پیچھے سے گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق اسلم ٹھوکر نیاز بیگ سے واپس تھانے جا رہا تھا تو یہ واقعہ پیش آ گیا۔ مقتول کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی جس سے یہ لگتا ہے کہ یہ دشمنی کا واقعہ ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کرا دیا ہے۔ پنتالیس سالہ اسلم نے سوگوران میں ایک بیوی اور پانچ بیٹیاں چھوڑی ہیں۔