لاہور (جیوڈیسک) حساس اداروں نے لاہور کے ہوٹل سے لیاری گینگ کے دو اہم ارکان سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا جنہیں نامعلوم مقام پر مزید تحقیقات کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ٹان شپ سے القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا۔ لاہور میں مال روڈ پر ایک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے لیاری گینگ کے دو اہم ارکان امین بلیدی اور واجد بابر سمیت تین افراد کو حساس اداروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ملزمان لاہور کے گنجان آباد علاقے بادامی باغ میں رہائش پذیر تھے۔
حساس اداروں کو خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے اقدام قتل، اغوا برائے تاون اور بھتہ خوری جیسے جرائم میں ملوث چند افراد لاہور میں موجود ہیں۔ دوسری طرف حساس اداروں نے ٹان شپ سے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں باپ بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر اور اس کے بیٹے کو نماز عشا کے بعد اقرا مسجد سے باہر نکلنے پر حراست میں لیا گیا۔