لاہور (جیوڈیسک) علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے جدہ جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
لاہور ائیرپورٹ پر تعینات اے این ایف اہلکاروں نے قومی ایئر لائن کی پرواز سے مدینہ منورہ جانے والے مسافر کے سامان سے آدھا کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپے ہے۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے گرفتار کئے گئے مسافر کا نام ایوب خان اور وہ خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم اس نے اپنے ابتدائی بیان میں سامان سے ملنے والی منشیات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔