M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)لاہور قصور روڈ پر کرایوں میں تا حال کمی نہ ہو سکی، انتظامیہ عمل در آمد کروانے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔.

وزیر اعلی پنجاب فوری نوٹس لیں، نذر جھٹول ودیگر کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن و امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے حاجی محمد نذر جھٹول نے کہا کہ انتظامیہ لاہور قصور روڈ پرکرایوں میں کمی کروانے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔

حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میںکمی کے بعدملک بھر میں کرایوںمیں واضع کمی ہو گئی تھی جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور حکومت کو دعائیں بھی دے رہے ہیں جبکہ نا اہل ضلعی انتظامیہ کی وجہ سے لاہور قصور روڈ پر تا حال کمی واقع نہیںہو سکی، ہم وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے کروایوں میں فوری کمی کویقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔