لاہور، قصور ویڈیو اسکینڈل کے 13ملزموں کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل کے 13 ملزموں کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔

قصور ویڈیو اسکینڈل کے تیرہ ملزموں کا 28 روز ہ ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے مزید ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے ملزموں کا مزید سات روز کا ریمانڈ دے دیا۔

ان ملزمان کو قصور ویڈیو اسکینڈل میں مقدمات درج کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔