لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اغوا کے مقدمات میں ملوث پولیس اے ایس آئی کی ضمانت خارج کر دی، ملزم سیف علی فیصلہ سنتے ہی عدالت سے فرار ہو گیا۔ عدالت نے ملزم کے ضامن کے خلاف کارروائی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے وکیل کے مطابق فیروزوالہ پولیس کے اے ایس آئی سیف علی کے خلاف نوجوانوں کے اغوا کے مقدمات درج ہیں۔
ایک مغوی نوجوان کے والدین نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ملزم نے فروری میں ان کے بیٹے ارسلان کو اغوا کیا تھا، جو تاحال لاپتہ ہے۔