لاہور (جیوڈیسک) سمن آباد میں گذشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والے طالب علم صفدر کے لواحقین اور اہل علاقہ نے مقتول کی لاش قرطبہ چوک پر رکھ شدید احتجاج کیا۔
لواحقین مقتول صفدر کی میت پک اپ میں رکھ کر مزنگ کے علاقے قرطبہ چوک پہنچ گئے اور لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کرنے لگے۔
مظاہرین کے احتجاج کے باعث قرطبہ چوک کے اطراف میں دور دور تک بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔
مظاہرین قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے مظاہرین نے مذاکرات کیلئے سی سی پی او لاہور امین وینس پہنچے اور تین دنوں میں قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔