لاہور: پتنگ کی ڈور سے زخمی 5 سالہ حمزہ کی حالت خطرے سے باہر

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ روز پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے والے 5 سالہ حمزہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اتوار کو لاہور کے علاقے سبزہ زارمیں قاتل ڈور نے 2 سال کی ننھی پری نور فاطمہ کی جان لے لی، ہنستا بستا گھر ماتم کدے میں بدل گیا۔ ڈور سے ننھی پری کا 5سال کا بھائی حمزہ، کزن اور باپ بھی زخمی ہوئے۔

ڈاکٹروں کو حمزہ کی جان بچانے کیلئے آپریشن کرنا پڑا، جس کی گردن پر 10 سینٹی میٹر گہرا زخم آیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب ننھے حمزہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور 2سے 3دن میں اسے گھر بھیج دیا جائے گا۔