لاہور (جیوڈیسک) کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو 26 سال بعد پھانسی دے دی گئی۔
مجرم جاوید عرف جیدا نے 1987 میں تھانہ چھاؤنی شمالی میں دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو 1989 میں دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
گذشتہ روز مجرم کے لواحقین سے اس کی آخری ملاقات کروائی گئی۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔