لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ڈی آئی جی آپریشنز کی قیادت میں پولیس اور رینجرز نیمشترکہ سرچ آپریشن کرکے قیدیوں سے درجنوں موبائل فون برآمد کرلیے۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آپریشن کرکے قیدیوں سے درجنوں موبائل فون برآمد کرلیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی قیادت میں ہونے والے آپریشن میں پولیس، رینجرز اور اسپیشل برانچ کے جوانوں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران خطرناک قیدیوں کی بیرکوں کی خصوصی تلاشی لی گئی۔ اس موقع پر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے کوائف بھی جمع کیے گئے۔
سرچ آپریشن کے بعد جیل کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایلیٹ فورس کے جوان بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر گشت پر مامور ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کے بعد پنجاب کی پانچ جیلوں کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے ڈی جی رینجرز پنجاب میاں ہلال حسین سے ملاقات کرکے رینجرز کی خدمات کیلئے درخواست کی تھی۔