لاہور، خسرے نے ایک اور بچی کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد129ہو گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) خسرے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے چلڈرن ہسپتال میں نو ماہ کی مہوش جاں بحق ہو گئی، مرنے والوں کی تعداد ایک سو انتیس ہو گئی۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں خسرے سے جاں بحق مریضہ نو ماہ کی مہوش علامہ اقبال ٹاون لاہور کی رہائشی تھی۔

پنجاب میں خسرے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہ ہزار دو سو بتیس ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں ایک سو ستاسی نئے مریض لائے گئے جن میں بیالیس مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ لاہور میں خسرے کی خصوصی مہم شروع کئے جانے کے باوجود اس کے نتائج سامنے نہیں آسکے اور خسرے سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔