لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں خسرہ بے قابو ہوگیا موذی مرض کے باعث مزید تین بچے جاں بحق ہوگئے ۔ لاہور میں خسرے سے ہلاکتوں کی تعداد 96 ہوگئی۔
پنجاب میں خسرہ وبا کے صورت اختیار کر چکا ہے ۔حکومت کے تمام تر دعوں اور حکمت عملی کے باوجود وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا۔لاہور میں آج مزید تین بچے چلڈرن اسپتال میں جاں بحق ہو گئے۔
جان کی بازی ہارنے والے بچوں میں 2سالہ حارث ،ایک سالہ بابر اور دو سال کی ذویا شامل ہے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے بچوں کا تعلق سرگودھا اور لاہور سے ہے۔