لاہور،خسرے نے مزید دو بچوں کی جان لے لی

Ksry

Ksry

لاہور (جیوڈیسک) لاہور خسرے سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے،لاہور میں مزید دو بچے خسرے سے دم توڑ گئے۔ میو ہسپتال لاہور میں خسرے سے جاں بحق ہونے والوں میں نو سالہ رابعہ بیگم کوٹ جبکہ سوا چار سالہ نیاز رانا ٹاون کا رہائشی تھا۔

پنجاب میں خسرے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد پندرہ ہزار پانچ سو اٹھارہ جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک سو پینتیس ہو گئی ہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 36 نئے مریض لائے گئے جن میں 22 کا تعلق لاہور سے ہے۔