لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دھڑے بندی کا شکار

Lady Health Workers Protest

Lady Health Workers Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دو گروپوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔ ایک گروپ نے دھرنا ختم کر دیا جبکہ دوسرے گروپ کا دھرنا جاری ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر گزشتہ صبح 9 بجے دھرنے کا آغاز کیا گیا تھا، مظاہرین سے مذاکرات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر اعلیٰ حکام نے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی کہ 5 مارچ کو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمت مستقل کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا

مارچ ہی میں انہیں مستقل کر دیا جائے گا، جس کے بعد مظاہرین کے ایک گروپ نے دھرنا ختم کر دیا۔ دوسری جانب لیڈی ہیلتھ ورکر پنجاب کی صدر رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ آج ہی تین لیٹر دیے گئے تھے، مگر سب جھوٹے ہیں۔

اس سے پہلے حکومت نے موجودہ اجلاس میں بل پاس کرانے کا وعدہ کیا تھا، اب 5 مارچ تک بل پاس کرانے کا کہاجا رہا ہے، جسے ہم نہیں مانتے اور اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔