لاہور (جیوڈیسک) لاہور والے ہوشیار اور خبردار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تو لیڈی ٹریفک وارڈنزکی نظرسے بچنا بہت مشکل ہوگا۔ لاہور میں لیڈی ٹریفک وارڈنز ہیوی بائیکس پر اب ٹریفک قوانین توڑنے والوں کا پیچھا کریں گی۔
لاہورکے ان شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی جو ٹریفک قوانین کااحترام نہیں کرتے۔ یہ وارڈنز نا صرف ایسے قانون شکنوں کے چالان کریں گی بلکہ پیچھا کرکے انہیں قانون بھی سکھائیں گی،6 لیڈی وارڈنز کو ہیوی بائیکس دینے کی تقریب سجی لبرٹی گراوٴنڈ گلبرگ میں۔
چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے، لیڈی وارڈنزسے دنیامیں یہ پیغام جائے گاکہ پاکستان میں خواتین مردوں سے پیچھے نہیں۔ لیڈی وارڈنز کے استادہیں، سکھ ٹریفک وارڈن گلاب سنگھ ، جنہوں نے 2 ماہ تک انہیں ہیوی بائیکس چلانے کی تربیت دی۔