لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نےخاتون کے جسم میں ٹریکر لگانے کے کیس میں اس کے سابق شوہر سمیت دیگر ملزموں کی خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کے جسم میں ٹریکر لگانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار صغریٰ بی بی نےمؤقف اختیار کیا کہ اس کے سابق شوہر نےاس کے جسم میں ٹریکر کی چِپ نصب کرادی تھی۔ لیکن عدالت کے حکم کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ عدالت نے خاتون کے سابق شوہر سمیت دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔