لاہور (جیوڈیسک) بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتحابات میں کل رجسٹرڈ ووٹرز 19672 میں سے 7117 ووٹرز نے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
جس کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے پیر مسعود چشتی 4053 ووٹ لیکر صدر منتخب جبکہ حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار شیخ شاہد مقبول 3118 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور بار کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔