لاہور ہائیکورٹ نے 366 ٹریفک وارڈنز کیخلاف ایف آئی آر خارج کر دی

 Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 366 ٹریفک وارڈنز کیخلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار وارڈنز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ ٹریفک پولیس نے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگا کر ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

اینٹی کرپشن نے اس واقع کی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی جس میں تمام ٹریفک وارڈنز کو بے گناہ قرار دیدیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد 366 ٹریفک وارڈنز کیخلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیا۔