لاہور : لینڈ مافیا کے 3 افراد گرفتار، ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کے سپرد

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) نیب پنجاب نے لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاہور سے تین افراد کو گرفتار کر کے احتساب عدالت سے انکا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ لے لیاہے۔

نیب حکام کے مطابق سابق چیئرمین بلدیہ کوٹ عبدالماک خالد محمود اعوان، شیخ فیصل اور پٹواری شاہد کو گرفتار کیا گیا۔ ان تینوں نے نیب کے زیر قبضہ اراضی کو جعلی دستاویزات کے ذریعے بیچ دیا تھا۔

نیب حکام کے مطابق ملزموں کے خلاف سرکاری دستاویزات میں ردوبدل اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج کرکے انکاایک دن کا جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔