لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے تعینات کی گئی کمپنیوں کو اُن کی ذمہ داریوں کے علاقے تفویض کردئیے گئے ہیں۔
لاہور میں رینجرز کی چار کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں جن میں سے دو کمپنیاں ماڈل ٹائون میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گی۔
تیسری کمپنی وزیر اعظم ہائوس کے لیے حفاظتی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے جبکہ چوتھی کمپنی مال روڈ پر حفاظتی فرائض انجام دے گی۔ حکام کے مطابق رینجرز اہلکار کوئیک رسپانس فورس کے طور پر الرٹ رہیں گے۔