لاہور: سسراليوں نے گلے ميں پھندا ڈال کر بہو کو قتل کر ديا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) 25 سالہ شادی شدہ خاتون سسرال میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔ خاتون کو سسرالیوں نے گھريلو ناچاقی پر قتل کیا يا پھر اس نے کود حالات سے تنگ آ کر خود کشی کر لی، تاحال واضح نہیں ہو سکا۔

گجرپورہ کی رہائشی سدرہ کی شادی کچھ عرصہ قبل نعمان سے ہوئی تھی۔ مياں بيوی کے درميان آئے روز کے اختلافات اور لڑائی جھگڑوں پر صلح صفائی کروا دی جاتی ليکن اب کی بار ناراضگی ختم کر کے والد نے بيٹی کو ميکے بھجوايا ہی تھا کہ ساتھ ہی اس کی موت کی خبر آن پہنچی۔

پوليس کا کہنا ہے کہ سدرہ کے گلے میں رسی يا کپڑے کا نشان موجود ہے جبکہ جسم پر تشدد کے آثار نہيں ملے۔ تاہم پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ حقائق واضح کر دے گی۔ پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی خاتون کے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔