لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں وکلا نے جوڈیشل پالیسی کیخلاف جزوی طور پر عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔ لاہور میں وکلا نے لاہور بار ایسو یسی ایشن کی کال پر تمام ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے وکلا کا کہنا ہے کہ مقدمات کو نمٹانے کے لیے بنائی گئی۔
جوڈیشل پالیسی کے تحت بروقت انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ بلکہ حقائق سے برعکس فیصلے ہو رہے جو انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ لہذا چیف جسٹس پاکستان جوڈیشل پالیسی پر نظر ثانی کریں تا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔