لاہور (جیوڈیسک) وکلاء تنظیمیں سانحہ گلشن اقبال پارک کے خلاف آج یوم سیاہ منارہی ہیں،وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کر رکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار نے دہشت گردی کے واقعے کے خلاف مذمتی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔
سانحہ گلشن اقبال پارک کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل نے مشترکہ طور پر کر رکھا ہے۔
وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کر رکھا ہے، جس کے باعث عدالتوں میں روایتی چہل پہل نظر نہیں آ رہی، لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے دہشت گردی کے واقعے کے خلاف مذمتی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔