لاہور (جیوڈیسک) متروکہ وقف املاک بورڈ کے اسکول ٹیچرز نے بورڈکے سیکریٹری کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی خواتین ٹیچرز نے 6 روز سے مال روڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا ہوا تھا، ٹیچرز کا مطالبہ تھا کہ دیگر محکموں کی طرح ان کی ملازمت بھی مستقل کی جائے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکریٹری نے 15 روزکے اندر مطالبات پورے کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کردیاگیا، اس موقع پر ٹیچرز کہنا تھا کہ اگر 15 دن کے اندر مطالبات پورے نہیں ہوئے تو دوبارہ دھرنا دیا جائیگا۔