لاہور: لیاقت آباد میں رکشہ نالے میں گرگیا، بچہ جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں تیز رفتار رکشہ گندے نالے میں جا گرا، جس سے کمسن بچے جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رکشہ میں 3 خواتین اور 5بچے سوار تھے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی اور نالے میں گرے افراد کو نکال لیا گیا، تاہم 2 سالہ حماد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔