لاہور: لبرٹی مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، دو افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی لبرٹی مارکیٹ کے پلازے میں لگی آگ پر پانچ گھنٹے بعد بھی قابو پایا نہ جا سکا، عمارت کا شیشہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی لبرٹی مارکیٹ کے پلازے میں لگی آگ پر پانچ گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے جس کی وجہ سے آگ کے بلند شعلوں نے عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

عمارت کا شیشہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی انھوں نے افسران پر زور دیا کہ فوری موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔

ڈی سی او کے مطابق آگ سے ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔