لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں چھائے کالے بادل اور ہلکی بونداباندی نے موسم سرما کے آغاز کا پیغام دیدیا، خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہر کسی نے پلان بنا لیا، شہری کہتے ہیں نئی رت نے باغات میں سیر کا مزا دوبالا کر دیا ہے۔
آسمان پر چھائے کالے بادلوں کے جھرمٹ ٹھنڈی ہواوٴں اور ہلکی بارش نے لاہوریوں کو پارکوں میں جانے پر مجبور کردیا ہر کسی نے بدلے موسم کا مزا اٹھانے کے لیے پلان بھی بنالیے۔
کوئی کوفتے بنانے کی تیاری میں ہے تو کوئی خوشگوار یادوں میں گم ہوگیا۔موسم کی بدلی جھڑی میں سکول اور کالج جانے والے طلبہ بھی موج مستی کرتے رہے، کہتے ہیں کالج تو روز جاتے ہیں آج موسم کا مزا اٹھائیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق برکھا رت کی یہ جھڑی آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گی۔